مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی، شام کے مسئلہ میں روس اور ایران کے ساتھ متفق ہے اور شام کے مسئلہ میں ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ ترکی روس سے پیشرفتہ ہتھیار خریدنے کا عزم مصمم رکھتا ہے اورجہاں تک مجھے علم ہے ترکی نے ایس 400 کا مبلغ بھی ادا کردیا ہے ۔ ترک صدر نے کہا کہ شام کے بارے میں روس، ایران اور ترکی متفق ہیں اور مذاکرات کے ذریعہ شام میں امن برقرار کرنے کی کوششیں کامیاب ہورہی ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی، شام کے مسئلہ میں روس اور ایران کے ساتھ متفق ہے اور شام کے مسئلہ میں ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔
News ID 1875221
آپ کا تبصرہ